الوداع 2017ء، خوش آمدید 2018ء، دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کا آغاز

40

نیویارک/ماسکو/دبئی: (دنیافلک نیوز) الوداع 2017ء۔ خوش آمدید 2018ء۔ دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منایا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں سال نو کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ آکلینڈ کا سکائی ٹاور رنگ و نور میں نہا گیا۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ٹاٹمز سکوائر، برج خلیفہ اور ریڈ سکوائر سمیت دنیا کی ہر بڑی عمارت کو سجا دیا گیا۔ نیا سال نئی امیدیں اور نئے خواب لے آیا۔ 2018ء کو خوش آمدید کہنے کیلئے پوری دنیا بے تاب نظر آنے لگی۔

 

نیویارک، ماسکو، دبئی، میں منچلوں نے نیو ایئرنائٹ کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا۔ ہلہ گلہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ برف سے ڈھکے نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر روائتی بال روشن کر کے الٹی گنتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جہاں کاغذ کی پتیاں فضاء میں اڑایں تو ہر جانب رنگ بکھر گیا۔ ماسکو میں بھی منچلوں نے نئے سال کی خوشیاں منانا شروع کر دیں اور دبئی میں بھی خوب جشن ہو گا۔ برج خلیفہ سے روشنی کی کرنیں پھوٹیں گی۔ اس برس شہری انتظامیہ نے آتش بازی کا ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔