پاکستان پیسے کیلئے جنگ نہیں لڑ رہا ، ترجمان پاک فوج

29

راولپنڈی ( فلک نیوز )  ترجمان پاک فوج نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیسے کیلئے جنگ نہیں لڑ رہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ہمیں امداد نہیں چاہئے ۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ  دنیا ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان بہت کر چکا ، اب کسی کی جنگ نہیں لڑے گا۔