‘دیکھتے ہیں موجودہ حالات میں حکومت کا بستر کس طرح گول ہو سکتا ہے’

15

نوازشریف کے بارے میں سعودی عرب میں مختلف افواہیں زیر گردش ہیں، نہیں معلوم کیا کھچڑی پک رہی ہے: آصف زرداری کی لاہور میں گفتگو

لاہور: (فلک نیوز) آصف علی زرداری کا کہنا ہے نواز شریف کے بارے میں سعودی عرب میں مختلف افواہیں زیر گردش ہیں، معلوم نہیں وہاں کیا کچھڑی پک رہی ہے۔ انہوں نے کہا دیکھتے ہیں موجودہ حالات میں حکومت کا بستر کس طرح گول ہو سکتا ہے، پرویز مشرف میں دم ہے تو واپس آئیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے، این آر او اور کسی کفیل کو بچانے کی افواہیں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا جس زمانے میں این آر او ہوا وہ آمریت کا دور تھا، میں جیل میں تھا اور کوشش کی گئی کسی طیارے پر چڑھ جاؤں۔ ان کا کہنا تھا نیب نے ہمیشہ سندھ میں ظلم کیا۔