اٹک- ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے والے میاں بیوی جنتی ہیں، علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی

52

اٹک(فلک نیوز ) ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے والے میاں بیوی جنتی ہیں،سرکار ابدقرار ﷺ کی آمد نعمت عظمی ہے ، ان خیالات کا اظہارضلعی امن کمیٹی کے ممبر ممتاز مذہبی اسکالر علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان راولپنڈی ڈویژن نے مغل اعظم شادی ہال، ٹیولپ چائنہ چوک، مہریہ ٹاون میں سید وقاص شاہ ، سید ارسلان حیدر گیلانی، حسن جاوید کاشانہ فاروق، محمد عزیر اعوان آباد،صبیح شیخ صدیقی ، اسد علی کا سنت نکاح پڑھانے کے بعد کیا، اس موقع پر سید ریاض حسین شاہ، وائس چیئرمین بلدیہ طاہر اعوان،چیئرمین شیخ ناصر محمود، محمد اکمل، انجینئر محمد طیب میلادی، قاری محمد یاسر اعوان ومعززین حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ انسان کی کامیابی اسی میں مضمر ہے کہ تعلیمات مصطفیﷺ کے مطابق زندگی بسر کرے۔