جی ٹی روڈ کے ذریعے نو جنوری کو داتا دربار ضرور جائیں گے،صاحبزادہ حامد رضا

23

سرگودھا( فلک نیوز ) صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے 9 جنوری کو داتا دربار ضرور جائیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے سرگودھا میں علما مشائخ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ علما و مشائخ کے خلاف گھٹیا زبان استعمال نہ کریں ۔ دیکھتے ہیں وزیر قانون پنجاب کیسے استعفیٰ نہیں دیتا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ داتا دربار پہنچ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ختم نبوت کے غدار اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے سخت لب و لہجہ اختیار کیا اور رانا ثنا اللہ کو حواس باختہ بھی قرار دے دیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب فائنل ڈیڈ لائن ملنے کے بعد حکومت کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے ۔