پائی خیل- نبی کریم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کاحقیقی عشق ہی مومن کاسرمایہ ہے۔پیرسیدتوقیرحسنین شاہ

53

پائی خیل(فلک نیوز )معروف مذہبی وروحانی راہنماپیرسیدتوقیرالحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف نے وانڈھی سنارنوالی پائی خیل میں منعقدہ،میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم و بڑی گیارہویں شریف کی محفل میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بندہ مومن کے لئے اللہ اوراس کے محبوب صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی محبت نہ صرف فرض ہے بلکہ کائنات کی ہرچیزسے مقدم اور ہمارے ایمان کی بنیادہے ۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کاحقیقی عشق ہی مومن کاسرمایہ ہے آپ صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی محبت سے دلوں میں نورپیداہوتاہے کثرت سے درودشریف پڑھنے سے دکھوں سے نجات ملتی ہے اورروحانی درجات بلندہوتے ہیں ۔نفرتوں ،کدورتوں کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کے دیپ روشن کیے جائیں۔انہوں نے کہاغوث اعظم شیخ عبدالقادرنی جیلانی الحسنی والحسینیؓ کی زندگی قرآن وسنت سے عبارت تھی ۔آپؓ نے عمل وکردارسے شجراسلام کی آبیاری فرمائی ۔لاکھوں دلوں کے اندرخوف خدااورعشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کوزندہ کیا۔انہوں نے کہاکہ برصغیرپاک وہندمیں اولیاء کرام نے جس اندازمیں اشاعت اسلام کی اسکی مثال نہیں ملتی لاکھوں غیرمسلموں نے اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثرہوکردین اسلام کی دولت حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں ۔حکمران وقت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک پاکستان امن وسلامتی کاگہوارہ بن سکے۔ محفل کے اختتام پر عالم اسلام اورملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی اور بعدازاں میں لنگربھی تقسیم کیاگیا۔