فی تولہ سونا 200 روپے سستا

9

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کی کمی سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کی کمی سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور171 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43114 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے730 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔