پیر حمید الدین سیالوی نے لاہور میں احتجاج کی تاریخ آگے کردی

69

پاکپتن ( فلک نیوز ) پیر حمید الدین سیالوی نے لاہور میں احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی۔پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ 9 تاریخ کے بجائے 13 کو حاضر ہونے کا حکم ہوا ہے ۔  مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

پاکپتن میں مجلس مشاورت برائے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  حکومت کچھ علما ومشائخ کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہی ہے ۔  یہ کیسے مسلمان ہیں جو ختم نبوت قانون پر دستخط کرتے ہیں۔

پاکپتن میں دیوان مسعود چشتی کی زیر صدارت ہونے والی مجلس مشاورت برائے تحفظ ختم نبوت میں خواجہ حمید الدین سیالوی، پیر نبیل الرحمان، یونس رضوی، غلام قطب الدین، دیوان عظمت شریک ہوئے ۔

ابو الخیر زبیر، معین الدین کوریجہ، مفتی شہزاد وحید، محمود اکبر، پیر افضال زنجانی، ایاز ہاشمی، پیر راشد صابری، خواجہ سلیمان تونسوی، صاحبزادہ عرفان نصیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔