برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔

20

لندن ( فلک نیوز ) برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔  ایک رپورٹ کے مطابق اسلام لانے والے دوتہائی افراد میں سفید فام خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں 5200 افراد نے اسلام قبول کیا جن میں لندن کے لوگوں کی تعداد 1400 ہے ۔

اسلام لانے والے دوتہائی افراد میں سفید فام خواتین بھی شامل ہیں ۔  جن کی اوسط عمر 27 سال ہے جو کہ معاشرے کی بے راہ روی اور مادہ پرستی سے سخت نالاں اور روحانی سکون کی تلاش میں تھیں ۔

کئی خواتین نے اسلام قبول کرنے کے بعد اسکارف اور برقعے کا انتخاب بھی کیا جبکہ نصف سے زائد افراد نے کہا کہ اسلام اپنانے کے بعد انہیں اپنے خاندان کے منفی رویے کا بھی سامنا ہوا۔