مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے ہیں، وزیرخارجہ

9

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے ہیں۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے نامساعد حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا، حکومتی ٹیم نواز شریف کے قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے قدم اکھڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ مضبوط ہورہی ہے جب کہ نواز شریف کے ویژن کو کامیابی کے ساتھ انتخابات تک لے کر جائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جس تیزی سے مسائل حل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے دور میں جتنی ترقی ہوئی اتنی 70 سالوں میں نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے۔