بہت جلد شادی كی خوشخبری سناؤں گی، كترینہ كیف

48

نامور بالی وڈاداكارہ كترینہ كیف نے كہا ہے كہ وہ بہت جلد شادی كی خوشخبری سنائیں گی۔

بھارتی میڈیا كے مطابق كترینہ كیف سے حالیہ انٹرویو میں ان كی شادی بارے سوال كیا گیا جس پر كترینہ كا كہنا تھا كہ وہ بہت جلد شادی كی خوشخبری سنائیں گی۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا كہ آپ شادی كے بعد بھی اداکاری جاری ركھیں گی جس پران كا كہنا تھا كہ جب میں شادی كروں گی اور میرے بچے ہو جائیں گے تو میری پہلی ترجیح میری فیملی ہو گی۔

تاہم دوسری جانب کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک بات پر یقین ركھتی ہیں كہ كسی كے لئےبھی اپنی ذات كوگم نہیں كرنا چاہیئے۔