تھانہ پائی خیل کی حدودمیں رات کی تاریکی میں تین نقاب پوشوں نےمبینہ طورپرامام مسجدکولوٹ لیا

13

پائی خیل (نامہ نگار)تھانہ پائی خیل کی حدودمیں رات کی تاریکی میں اسلحہ سے لیس تین نقاب پوشوں نے امام مسجدکولوٹ لیاتفصیلات کے مطابق جامع مسجدالضیاء کے امام وخطیب مولوی امان اللہ قادری نے میڈیانمائندگان کوبتایاکہ میں موٹرسائیکل پرسوارہوکررات تقریباًسوادس بجے محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم سے گھرواپس جارہاتھاکہ کہ گھرکے نزدیک ٹی سی ایف سکول پائی خیل کے ساتھ ریلوے لائن سے مغرب کی جانب اسلحہ سے لیس تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرمجھے روکا۔اسلحہ کی نوک پرمجھ سے موبائل سمیت نقدی2500روپے،چادر،دستانے ،کوٹ شناختی کارڈسمیت دیگرضروری کاغذات لے لیے اورموقع سے فرارہوگئے۔اسی اثناء تھانہ پائی خیل کی پولیس گشت کی گاڑی دوران گشت موقع پرپہنچ گئی ۔پولیس ٹیم نے ڈاکوؤں کاپیچھاکیالیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔تاہم متوفی کی درخواست پرتھانہ پائی خیل پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف رپورٹ درج کردی۔