اٹک- قصورمیں ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے پوری قوم کو ہلاکررکھ دیاہے۔رفاقت علی حقانی

34

اٹک (فلک نیوز )جمعیت علماء پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اور مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ کے بانی و پرنسپل ممتاز مذہبی سکالر علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع میں واقعہ قصور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ قصور میں ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے اندورہناک اورانسانیت سوز واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کررکھ دیاہے درندہ صفت ملزمان کو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اور مظاہرین پر فائرنگ کرکے انہیں شہید کرنے والے ذمہ داران پولیس افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے، حکمران بیانات کی بجائے معاشرے سے ایسے درندوں کو پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،معاشرے میں اس قسم کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کے متعدد واقعات رونما ہوچکے لیکن افسوس ٹھوس اقدامات کی بجائے صرف بیانات پر ہی اکتفا کیاجاتا رہا،یہ واقعہ دل خراش ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی ضمیروں کو جھنجھوڑ نے والا ہے اس واقعہ پر ہر پاکستانی اشک بارہے۔