گلیانہ- جنڈشریف میں ٹھیکیدار کاگلیوں اورنالیوں میں ناقص مٹیرئل استعمال کرنے پرچیئرمین یوسی گلیانہ نے کام رکوادیا۔

27

گلیانہ(ڈاکٹر انصرفاروق)یوسی گلیانہ کے گاؤں گجر کوٹلہ اور جنڈشریف میں ٹھیکیدار کے گلیوں اور نالیوں کی تعمیر میں پرانی اینٹیں اور سیمنٹ کم ریت زیادہ استعمال کرنے پر چیئرمین یوسی گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس نے کام رکوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوسی گلیانہ کے گاؤں گجر کوٹلہ اور جنڈ شریف میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ مین گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ گاؤں والوں نے ٹھیکیدار کے ناقص میٹریل استعمال کرنے کی شکایت کی ۔ جس پر چیئرمین یوسی گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری وائس چیئرمین یوسی گلیانہ سلیمان امین ہاشمی ۔ کونسلر صوفہ محمد اکرم۔ کونسلر چوہدری تنویر احمد اور چوہدری ماجد علی سابق کونسلر اور گاؤں کے معززین کے ہمراہ موقعہ کا جائزہ لیا ۔ جس مین ٹھیکیدار گلیوں اور نالیوں سے اکھاڑی گئیں پرانی اینٹیں ہی استعمال کر رہا تھا۔ جب کہ سیمنٹ میں ریت کی شرح زیادہ اور سیمنٹ تھا۔ چیئرمین ڈاکٹر محمد عباس چوہدری نے اس کام کو بند کروادیا۔ اہل علاقہ نے انھوں کو خراج تحسین پیش کیا۔