گلیانہ- چوہدری محمد زمان چیچیاں کا گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کو دو عدد کمروں کا عطیہ

25

گلیانہ (ڈاکٹر انصر فاروق )ایدھی آف چیچیاں۔چوہدری محمد زمان چیچیاں نے 18لاکھ کی لاگت سے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کو دو عدد کمرے عطیہ کر دیئے۔گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری سکول گلیانہ میں چوہدری محمد زمان چیچیاں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ای ڈی او گجرات نثار احمد میو تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین یوسی گلیانہ گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری ۔چوہدری محمد فیاض اور چوہدری محمد سجاد تھے۔تقریب میں اساتزہ اور معززین علاقہ کی بھی کثیر تعداد بھی موجود تھی جس سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل میاں شوکت علی نے کہا کہ سکول میں کمروں کی شدید کمی تھی جبکہ سکول میں فنڈز بھی نا ہونے کے برابر تھے اس بات کو ہمارے ٹیچر سید الطاف حسین شاہ مرحوم نے چوہدری محمد زمان سے ذکر کیا تو انھوں نے نا صرف فوری کمروں کی تعمیر کا بندوبست کیا بلکہ سائنس لیب اور پینے کے صاف پانی کا بھی بندوبست کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل صاحب اور ای ڈی او نثار احمد میو نے ناصرف چوہدری محمد زمان کی خدمات کو سراہا بلکہ سکول کی معاونت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا اس موقع پر چوہدری محمد زمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی کام اللہ کی توفیق سے ہی پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے کاموں سے اطمینان اور سکون کی لذت ملتی ہے اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جو مجھ سے نیکی کے کاموں میں حصہ ڈالنے کی توفیق بخشتا ہے۔یاد رہے کہ چوہدری محمد زمان نے یوسی باہروال کے تمام گاؤں میں نا صرف پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگوائے ہیں بلکہ علاقے کے دکھی لوگوں کی خدمت کے لئے فری ایمبولینس بھی چلائی ہے جو دن رات لوگوں کی خدمت میں مشغول ہے۔