‘آئی جی اور ڈی جی فرانزک لیب قصور جائیں، ملزم ملنے تک واپس نہ آئیں’

7

لاہور: (فلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی فرانزک لیب کو فوری قصور جانے کی ہدایت کر دی۔ ملزم تلاش کرنے تک واپس مت آئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو دوٹوک ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملزم تلاش کرنا پڑے گا، میں عوام کو جواب دہ ہوں، جو حالات اور واقعات سامنے آئے ہیں، سب جواب دہ ہیں۔ شہباز شریف نے آئی جی پنجاب پولیس سے کہا کہ قصور میں جو کچھ ہوا حکومت اور پولیس دونوں کٹہرے میں کھڑی ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے، آپ اس کے ذمہ دار ہیں، جب میں پنجاب کے عوام کو جوابدہ ہوں تو پولیس کو بھی جوابدہ ہونا پڑے گا، کسی کی غفلت اور کوتاہی پر سخت ایکشن لوں گا۔