ملک میں امن سکون اسلامی نظام کو قائم کئے بغیر ممکن نہیں۔ علامہ خادم حسین کا بیگہ میں جلسے سے خطاب

32

کھاریاں۔ بیگہ (فلک نیوز) نمائندہ فلک نیوز کے مطابق کھاریاں کے نواحی گاوں بیگہ میں تحریک لبیک پاکستان کے تحت ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں علاقہ بھر کے علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔جن میں پیر افضل قادری، پیر سید زین العابدین شاہ، پیر محمد محمود احمد، اور دیگر علمائے کرام موجود تھے۔ خصوصی خطاب علامہ خادم حسین رضوی نے فرمایا۔ان کا کہنا تھا کے 2018 کے الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دے کر حضور سے مخبت کرنے کا عملی ثبوت دیں۔ کیونکہ ہمارامقصد اسلامی نظام کو قائم کرنا ہے۔تاکہ ملک میں پیدا مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔