رونالڈونے چیمپئنزلیگ گولز کی سنچری مکمل کرلی

13

کرسٹیانورونالڈونے رئیل میڈرڈ کی جانب سے چیمپئنز لیگ گولز کی سنچری مکمل کرلی۔

کرسٹیانورونالڈو نے رئیل میڈرڈ کی جانب سے چیمپئنز لیگ گولز کی سنچری مکمل کرکے ایک اور رکارڈ اپنے نام کرلیا، انھوں نے دو گولز سے اپنی ٹیم کو فرسٹ لیگ میں ہیوی ویٹ حریف پیرس سینٹ جرمین کے خلاف3-1 سے فتح دلائی، رونالڈو نے اپنا سنچری گول ہاف ٹائم سے تھوڑا قبل پنالٹی سے کیا۔

دوسری مرتبہ جب گیند کو جال کی راہ دکھائی تو مقابلہ ختم ہونے میں 7 منٹ باقی تھے، آخر میں مارسیلو نے گول کرکے ٹیم کی برتری کو 1-3 کردیا، اس مقابلے کو دیکھنے کیلیے 80 ہزار کے قریب تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔