ناروے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نارویجن وزیرانصاف اور فارن آفس کے آفیشل سے ملاقات اور باہمی امور پرتبادلہ خیال

20

رپورٹ۔عقیل قادر۔نمائندہ۔ فلک نیوز۔ناروے
وزیر داخلہ احسن اقبال کی نارویجن وزیر انصاف سِلوی لست ہاؤں Sylvi Listhaug اور فارن آفس کے آفیشل سے ملاقات کی اور پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے خلاف جنگ میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے فارن آفس اور وزیر انصاف Sylvi Listhaug کو بتایا کہ سیکورٹی صورتحال میں بہتری موثر اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں کے استحکام کی وجہ سے پاکستان تبدیلی کے عمل سے گذر رہا ہے۔ اس موقع پر Sylvi Listhaug اور فارن آفس نے نارویجن پاکستانیوں کی ناروے کی ترقی میں کردار کو بھرپور سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ناروین آفیشلز کو پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابی اور FATF میٹنگ اور مذکورہ ملک کی معاشی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے کے بارے میں آگاہ کیا۔