پریاپرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا

39

محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا۔

چندروزقبل سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو جس میں ایک لڑکا اور لڑکی آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔ ویڈیو میں  لڑکا اور لڑکی کےدرمیان آنکھوں سے اشاروں میں بات کرنے کا انداز لوگوں کا اتنا بھایا کہ  چند گھنٹوں میں ویڈیو میں موجود لڑکی دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔ ویڈیو میں  نظرآنے والی  لڑکی پریاپرکاش کا تعلق دراصل بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے ہے اور یہ ویڈیو اس کی پہلی فلم ’’اورو آدار لو‘‘کے گانےکی  ہے جو اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

پریا پرکاش اپنے دل لبھانے والے انداز کی وجہ سےایک عام اداکارہ سے سوشل میڈیا اسٹار بن چکی ہیں اور انہیں بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہچانا جانے لگا ہے، یہاں تک ملیالم فلم انڈسٹری کی اس معمولی اداکارہ نے بالی ووڈ اداکاراؤں کو ٹکر دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دوسال سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے لیے پریا پرکاش نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ پریاپرکاش کانام پچھلے 5 دنوں میں گوگل پر اتنا زیادہ سرچ کیا گیا ہے کہ انہوں نے سنی لیون، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور پریاپرکاش اس وقت  گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔