سونے کی قیمتوں میں اضافہ

36

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت23 ڈالر کے نمایاں اضافے سے1354 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

فی اونس سونے کی قیمت23 ڈالر کے نمایاں اضافے سے1354 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550اور 471 روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر56ہزار 750 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 642 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 694.28 روپے ہوگئی۔