اٹک- پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کی دین کے لئے خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں،رفاقت حقانی

23

انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں نظام مصطفی کا عملی نفاذ ہوگا ،نصیر ملت کانفرنس سے خطاب
شاہ اویس نورانی صدیقی کی الف سے لے کر پیر نظام الدین جامی کی ی تک تمام زعماء اہل سنت کی عظمت کو سلام
اٹک(فلک نیوز )شاعر ہفت زباں حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے عرس مبارک کے سلسلے میں انجمن مہریہ نصیریہ تحصیل جنڈ کے زیراہتمام جامع مسجد پیپلاں والی میں عظیم الشان ’’نصیر ملت کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی ،جس میں رہنما جماعت اہل سنت علامہ غلام محمد چشتی گولڑوی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ جمعیت علماء پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ، بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ ممتاز عالم دین علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہاکہ پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ کی دین متین کے لئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں،ان کا فیضان آج بھی جاری وساری ہے، صاحبزادہ نظام الدین جامی ان کے مشن کو چلا رہے ہیں، قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃاللہ علیہ کے جگر گوشہ شاہ اویس نورانی صدیقی کی الف سے لے کر پیر نظام الدین جامی کی ی تک تمام زعماء اہل سنت کی عظمت کو سلام اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نفاذ ہوگا ملک میں خوشحالی آئے گی اور ملک ترقی کرے گا۔