لاہور (فلک نیوز) پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی فالج کے اٹیک کے بعد لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ۔
پیر آف سیال شریف کو گزشتہ روز ختم نبوت کانفرنس کے لئے جاتے ہوئے طبیعت خراب ہونے پرپہلے سرگودھا اور پھر لاہور منتقل کیا گیا ۔
لاہور کے اسپتال میں پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی کو ایک گھنٹہ ایمرجنسی میں رکھنے کے بعد آئی سی یو منتقل کیا گیا ۔
ڈاکٹرز نے فوری طورپراُن کا ایم آرآئی کرایا ۔ رات گئے نیوروفزیشنز اور سرجنز نے پیرآف سیال شریف کا معائنہ کیا ۔ آج صبح بھی معائنہ کیا گیا ۔
پیر سیال شریف کے صاحبزادے پیر قاسم سیالوی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے علاج معالجہ شروع کر دیا ۔ امید ہے جلد طبیعت میں بہتری ہو گی ۔