شکیب الحسن انجری کے باعث پی ایس ایل تھری سے آﺅٹ

16

پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی شکیب الحسن انجری کی وجہ سے پی ایس ایل تھری سے باہر ہوگئے۔

پی ایس ایل اکاﺅنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایونٹ کی چیمپئن پشاور زلمی کے شکیب الحسن ایونٹ سے باہر ہو گئے، آل راﺅنڈر اس وقت انگلی کی انجری سے نجات پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی جگہ بنگلہ دیش کے ہی شبیر رحمٰن اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا،ابھی تک فٹنس مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی، شبیر رحمٰن ابتدائی میچوں کیلیے پشاور زلمی کو دستیاب ہوں گے، بعد ازاں ان کی جگہ انگلینڈ کے لیام ڈاسن کو شامل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے، انجرڈ نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کی بھی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہے۔