سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر 56 ہزار 350روپے رہ گئی

35

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے 1339 ڈالر ہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں تولہ سونے کی قیمت 56ہزار 350 اور دس گرام  48ہزار 300 روپے ہوگئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت بھی 10 روپے کی کمی سے 810 اور دس گرام 8.57 روپے گھٹ کر 685.71 روپے ہو گئی۔