بہترین کیمرے والے موبائل فون

37

تصاویر کے معیار کو دیکھتے ہوئے سیم سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کو بہترین سمجھا جاتا ہے۔ گلیکسی ایس 8 کا 12 میگا پکسل کا کیمرہ کم و بیش اسی طرح ہے جیسے ایس7 میں ہے لیکن اس میں ایک ایسا سافٹ وئیر موجود ہے جو تصویر کے معیار میں اضافہ کر دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے کم روشنی میں بھی اچھی تصویر آتی ہے۔ سیم سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کا فرنٹ کیمرہ بھی خوب ہے جو آٹھ میگا پکسل کا ہے۔ اسی طرح گوگل پکسل سے لی گئی تصاویر کا معیار بھی بہت اعلیٰ ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے سامنے اور پس منظر دونوں کی تصاویر بہت اچھی لی جاسکتی ہیں۔ یہ سورج کی روشنی میں کسی بڑے منظر یا لینڈ سکیپ کی عمدہ تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لینڈ سکیپ کے لیے ایل جی جی 6بھی اچھا موبائل ہے۔ اس کا کیمرہ 13 میگا پکسل میں دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے شاندار ’’وائیڈ اینگل‘‘ تصویر لی جاسکتی ہے۔ نسبتاً سستے موبائل میں اسوس زن فون3 زوم شامل ہے ۔اس کا سیلفی لینے والا کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ ایپل آئی فون 7پلس بھی بہت معیاری ہے جس سے لی گئی تصاویر کے نتائج شاندار ہوتے ہیں۔ دیگر میں ایچ ٹی سی 10، ہواوے پی9 اور موٹورولا موٹوزیڈ شامل ہیں۔