ضلع میانوالی کوپاکستان تحریک انصاف کاگڑھ بناکردم لوں گا۔طارق مجید خان نیازی

40

پائی خیل (فلک نیوز)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 42کے صدرطارق مجیدخان نیازی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع میانوالی کوپاکستان تحریک انصاف کاگڑھ بناکردم لوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔اپناسب کچھ پارٹی پرنچھاورکرونگا۔پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان نے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ جنگ لڑی ۔فتح ہمیشہ حق وسچ کی ہوگی اورحکمرانی عوام کی ہوگی ۔ اب تبدیلی پاکستان کامقدربن چکی ہے ۔ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔کیونکہ قوم برسرِاقتداررہنے والی جماعتوں کے اصل چہرے دیکھ چکی ہے اوران کی عوام دوستی کے دعوے بھی کھل کرسامنے آگئے ہیں ۔یہ بات بہت خوفناک ہے کہ موجودہ دورِاقتدارعوام کے لئے وبال جان بناہواہے حکمرانوں نے ریلیف کی بجائے عوام کوتکالیف سے دوچاررکھاہواہے ملک کولاقانونیت ،دہشت گردی،بدامنی،مہنگائی،بے روزگاری سمیت توانائی کے بدترین بحرانوں سے دوچاررکھ کرملکی خزانے کوباپ داداکی وراثت سمجھ کرلوٹ رہے ہیں۔اللہ کے فضل وکرم سے تحریک انصاف جلدرنگ لائے گی اور ان لٹیرے سیاستدانوں کوعبرت کانشان بنادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے قائدکے مشن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے اب میں نے بھی عوام کے محرمیوں کے ازالہ کے لئے میدان سیاست میں قدم رکھاہے۔قائدتحریک انصاف عمران خان ایک بے باک نڈراورمحب وطن رہنماہیں جوقوم کاحقیقی دردرکھتے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت کومضبوط بنانے امن وامان قائم کرنے اورخصوصاًنوجوانوں کوبہترمستقبل کے عمل میں شریک کرکے ملک اورقوم کودنیامیں معززمقام دلانے کی جدوجہدکانام ہے ۔اس موقع پرسینئرصحافی حاجی ضیاء اللہ خان داؤدخیل،کالم نگارمطیع اللہ خان مجاہداورحافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل،مطیع اللہ خان داؤدخیل،اسدمجیدخان موجودتھے ۔