عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ اشتہاری قرار، بین الاقوامی اخبارات میں اشتہار شائع

14

اسلام آباد: (فلک نیوز) ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ کو اشتہاری قرار دینے کیلئے بین الاقوامی اخبارات میں اشتہار شائع کرا دیے ہیں۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ کو اشتہاری قرار دینے کے لیے بین الاقوامی اخبارات میں اشتہار شائع کرا دیے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے یہ اشتہار مشہور بین الاقوامی اخبارات نیویارک ٹائمز اور دی گارڈین میں شائع کرائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان اشتہاروں میں میں بانی متحدہ کا کراچی اور لندن کا پتہ درج کیا گیا ہے۔ ان اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ بانی متحدہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی عدالت کو مطلوب ہیں۔

اشتہار کے ذریعے بانی متحدہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر عدم حاضری پر دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔