پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

31

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوادی ہے۔

فلک نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھجوادی گئی ہے۔ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان بدھ کو کیا جائےگا اور اس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔