ناروے۔ منہاج القرآن برطانیہ کے رہنما علامہ صادق قریشی کے ہاتھ پر نارویجن خاتون کا قبول اسلام

49

اوسلو(عقیل قادر) منہاج القرآن برطانیہ کے مرکزی رہنما علامہ صادق قریشی گذشتہ ہفتے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں ناروے کے تین روزہ دورے پر تشریف لائے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر ایک تقریب کے دوران ایک 72سالہ نارویجن خاتون مشرف بہ اسلام ہوئی۔علامہ صادق قریشی نے کلمہ شہادت کے ذریعے انہیں اسلام میں داخل کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی اور انکی استقامت کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر نومسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوتے ہوئے خود اپنا نام فاطمہ رکھا اور بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کر رہی ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ فیض عالم قادری نے چار سال قبل انہیں عرفان القرآن کا نارویجن ترجمہ اور مختلف کتب تحفے میں پیش کیں جنہیں پڑھ کر وہ متاثرہوئیں اور اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر فیض عالم قادری نے بتایا کہ وہ ان چار سالوں سے نومسلم خاتون فاطمہ سے رابطے میں رہیں اور جب بھی انہیں کسی بھی حوالے سے مدد کی ضرورت پیش آئی تو وہ ان کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔ اس موقع پرتقریب میں شریک مرکزی رہنما منہاج القرآن نجم الثاقب، علامہ اقبال فانی، قاری انصر علی قادری اور دیگر نے نو مسلم خاتون فاطمہ کو مبارکباد پیش کی۔