عمران خان کا 13مارچ کو کوٹلہ (گجرات) میں جلسہ کرنے کافیصلہ

19

اسلام آباد: (فلک نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق ان جلسوں کا مقصد انتخابات کے لئے رائے عامہ ہموار کرنا ہے۔ ملک گیر جلسوں کے شیڈول کے مطابق 9 مارچ شیخوپورہ اور ننکانہ، 11 مارچ فیصل آباد، 13 مارچ گجرات، 14 مارچ کو جہلم اور چکوال میں میدان لگے گا۔

اس کے بعد 15 مارچ کو ملتان، 16 مارچ کو گوجرانوالہ میں جلسے ہونگے، 17 مارچ کو عمران خان لاہور میں وویمن کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ 19 اور 20 کراچی میں جلسے ہونگے اس کے بعد 29 اور 30 مارچ کا لاہور کا وزٹ ہو گا۔