اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج مد مقابل ہوں گے

24

پاکستان سپر لیگ تھری میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ تھری کا میلہ انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ایونٹ میں سنسنی خیر مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایونٹ کے پندھرویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے اب تک 4،4 میچز کھیلے ہیں، کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 2 میچز میں فتح جب کہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔