فلم ’’دی ہیومینیٹی بیورو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

13

ایکشن اور تھرل سے بھرپورہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ہیومینیٹی بیوروکا سنسنی خیز نیاٹریلر جاری کردیا گیا۔

راب ڈبلیو کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سال 2030میں گلوبل وارمنگ کے باعث پیدا ہونے والی بد ترین معاشی اور ماحولیاتی صورتحال کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نکولس کیج،سارہ لند،ہیو ڈیلون،جیکب ڈیویس،کرٹ میکس،جیٹ کلین اور ڈیوڈ لوگرین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ فلم 6اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔