پائی خیل- امیرالمومنین سیدناحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت مینارہ رشدوہدایت ہے ۔حافظ کریم اللہ

29

پائی خیل(فلک نیوز)امیرالمومنین سیدناحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت مینارہ رشدوہدایت ہے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاہے کہ جامع الکمالات ،امیرالمومنین حضرت سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت مسلمانوں کے لئے مینارہ رشدوہدایت ہے۔ آپؓ کاشمارعشرہ مبشرہ صحابہ کرام میں ہوتاہے ۔عشرہ مبشرہ وہ صحابہ کرام جنہیں آقاصلی اللہ علیہ والہٖ وسلم نے ان کی حیات میں ہی جنت الفردوس کی بشارت دی تھی آپؓ کاخاندان اپنی ذاتی وخاندانی وجاہت کے اعتبارسے نہایت ممتازاوربلندمرتبہ کاحامل اورآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاشجرہ نسب معرہ بن کعب پرحضورصلی اللہ علیہ والہٖ وسلم سے ملتاہے ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ چار پشت کے صحابی ہیں والدین بھی خودبھی ساری اولادبھی ساری اولادکی اولادبھی صحابی جیسے حضرت یوسف علیہ السلام چارپشت کے نبی ،یہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خصوصیت ہے ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل یہ پوراماہ جمادی الثانی امیرالمومنین سیدناحضرت ابوبکرصدیقؓ کی سیرت کے حوالے سے منارہی ہے۔اور22جمادی الثانی کوآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یومِ شہادت عقیدت ومحبت سے منایاجائے گا۔