پائی خیل- سال 2018کے الیکشن میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی ۔حاجی شیکاخان، رکن پاکستان تحریک انصاف

141

پائی خیل (فلک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن اورامیدواربرائے ایم پی اے حلقہ پی پی 42حاجی شیکاخان تری خیل نے پریس کلب پائی خیل میں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی پاکستان کامقدربن چکی ہے ۔سال 2018کے الیکشن میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی ۔کامیابی کے بعدحلقے کومسائلستان بنانے والوں کاحساب کریں گے اور حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرکے ریکارڈقائم کریں گے ۔سال2013کے الیکشن میں ایک منظم اندازمیں دھاندلی کی گئی
تھی ۔جواب آہستہ آہستہ بے نقاب ہورہی ہے ۔قوم برسرِاقتداررہنے والی جماعتوں کے اصل چہرے دیکھ چکی ہے اوران کی عوام دوستی کے دعوے بھی کھل کرسامنے آگئے ہیں ۔یہ بات بہت خوفناک ہے کہ موجودہ دورِاقتدارعوام کے لئے وبال جان بناہواہے حکمرانوں نے ریلیف کی بجائے عوام کوتکالیف سے دوچاررکھاہواہے ملک کولاقانونیت ،دہشت گردی،بدامنی،مہنگائی،بے روزگاری سمیت توانائی کے بدترین بحرانوں سے دوچاررکھ کرملکی خزانے کوباپ داداکی وراثت سمجھ کرلوٹ رہے ہیں۔اللہ کے فضل وکرم سے تحریک انصاف جلدرنگ لائے گی اور ان لٹیرے سیاستدانوں کوعبرت کانشان بنادیں گے ۔مخلص دوست ،غریب بھائیوں اورنوجوان ورکروں کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کوشکست سے دوچارکرکے میانوالی کوپاکستان تحریک انصاف کاگڑھ ثابت کریں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کے لئے پُرعزم ہوں ۔ان شاء اللہ قوی امیدہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان میرٹ کی بنیادپرٹکٹ کے لئے میراانتخاب کریں گے ۔