اٹک- حیاء ایک خدائی صفت ہے ،مفتی محمد عرفان القادری کا سالانہ صدیق اکبرکانفرنس سے خطاب۔

34

مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ اٹک کینٹ میں’’سالانہ صدیق اکبرکانفرنس و گیارہویں شریف ‘‘اختتام پزیر
مہمان خصوصی الحاج ضیاء الدین مدنی ،صدارت علامہ رفاقت علی حقانی، جبکہ مفتی عرفان القادری نے خصوصی خطاب کیا
اٹک(فلک نیوز )مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام استقبالیہ زائرین حرمین شریفین کے موقع پر’’سالانہ صدیق اکبرکانفرنس و ماہانہ گیارہویں شریف ‘‘ استاذ العلماء علا مہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی ومہتمم جامعہ ھذا کی زیر صدارت منعقد ہوئی ،نظامت کے فرائض ناظم اعلی جامعہ ھذا صاحبزادہ محمد طیب میلادی اور قاری محمد یاسر اعوان نے سرانجام دئے ، چوہدری محمد علی الکونین ، محمد شعبان اعوان حقانی، عتیق عطاری ودیگر نے نعت مصطفی پیش کی جس کے بعد علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے صدارتی خطبہ پیش کیا ، خصوصی خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد عرفان القادری نے کہاکہ حیاء ایمان کا حصہ اور خدائی صفت ہے ،حیا کی دولت سے خالی انسان انسانیت کا مقام کھو دیتا ہے جبکہ حیا ء انسان کو رب سے قریب کرنے کا ذریعہ بنتی ہے ، جلوت میں نیک بننے کے ساتھ ساتھ خلوت میں بھی اپنے کردار و فکر کو پاکیزہ رکھنے کی ضرورت ہے ،اختتام پر سیاح الحرمین الحاج قاری ضیاء الدین مدنی نے ملک و ملت کیسلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کرائی ، اس موقع پرعلامہ شیر احمد قادری،ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی، ڈاکٹر محبوب قادری، علامہ محمد وسیم ، حاجی احمد سعید، عبدالسلام ، افضل عطاری ،افتخار احمد، ایس اے چشتی ، ابتہاج ضیاء میروی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،اس موقع پر زائرین حرمین شریفین کے اعزاز میں استقبالیہ پیش کیا گیا جبکہ شرکاء کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی گئی ۔