ویسٹ انڈیز بورڈ سے معاہدہ ہوگیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی میں ہوگی، نجم سیٹھی

15

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا معاہدہ ہوگیا ہے، کراچی تینوں میچز کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں منعقد کرانے کی خوشخبری سنادی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ ویسٹ انڈین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 2 اور 4 اپریل کو ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ اس حوالے سے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔