واہ کینٹ- برائٹ فیوچر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اے سی واہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

75

واہ کینٹ (نمائندہ فلک نیوز،سید ولید شاہ ) برائٹ فیوچر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اے سی واہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امراض میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کا نہ صرف مفت طبی معائنہ کیا گیا بلکہ ان کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں برائیٹ فیوچیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے قبل ازیں بھی مختلف پسماندہ علاقہ جات میں اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاچکا ہے اس فری میڈیکل کیمپ میں مایہ ناز معالج میڈیکل اسپیشلسٹ ،آئی اسپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن اور فیملی فزیشن پر مشتمل تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے تقریبا 250کے قریب مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ان کے لئے ادویات تجویز کیں شوگر ،کولیسٹرول یورک ایسڈ سمیت مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات بھی مفت فراہم کی گئیں چیئرمین برائٹ فیوچر ویلفیئر ٹرسٹ نوید پراچہ نے اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود صحت و تعلیم کے شعبہ میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں جس کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے ہماری پوری ٹیم نیک جذبات کے ساتھ خدمت انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے اس موقع پر ٹرسٹ کے دیگر عہدیدران وائس چیئرمین ڈاکٹر جمشید خان ،جوائینٹ سیکرٹری عامر شہزاد ،،سید ولید شاہ ،حضر امین ،آصف بٹ اور راجہ مقصود سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے جبکہ ڈاکٹر ز کی ٹیم میں معروف میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر سعید ،ڈاکٹر بابر حیات ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد بشارت ،لیڈی ڈاکٹرز لیلی شسمین ،صباحت ،ڈاکٹر تحسین اور آئی سرجن رفیق شامل تھے جنہوں نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات تجویز کی اہل علاقہ نے برائٹ فیوچر ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کے خدمت انسانیت کے جذبہ کو سراہتے ہوئے ان کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا