فائنل معرکہ: زلمی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

9

کراچی: (فلک نیوز) پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل معرکہ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل جیت کر دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے بے تاب ہیں۔ سیمی نے کہا کہ ہم فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کر کے زیادہ سے زیادہ سکورکرنا چاہتے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ڈومینی نے کہا کہ ہم پہلے باؤلنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے لیے شہر قائد کو دلہن کی طرح سجا یا گیا ہے، 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ان ایکشن، ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے میچ کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔