پائی خیل- گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2وانڈھی سناراں والی پائی خیل میں بنیادی سہولیات کافقدان۔بچے مسجدکے صحن میں بیٹھ کرتعلیم حاصل کرنے پر مجبور

15

پائی خیل (فلک نیوز)گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2وانڈھی سناراں والی پائی خیل میں کمرے ،برآمدہ اوردیگربنیادی سہولیات کافقدان،بچے مسجدکے صحن میں بیٹھ کرزیورِتعلیم کے حصول کے کوشاں تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے نعرے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ادھورے خواب بن کر رہ گئے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2وانڈھی سنارانوالی پائی خیل کے معصوم بچے اور بچیاں سکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے مسجد کے صحن میں حصول علم کے لئے کو شاں ہیں سکول پہنچنے پر سکول کے بچوں کے والدین حافظ غلام سرو ر ،عبدالمجید،غلام محمد،حق نواز،اللہ نواز،شفاء اللہ اور شیر محمد نے’’ میڈیا‘‘کو بتایا کہ سکول میں بچوں اور بچیوں کی مجموعی تعداد 100ہے جبکہ اساتذہ کی تعداد 3ہے۔ محمد اجمل خان نے دو کنال زمین عطیہ کی پھر اہلیان علاقہ کی کاوشوں سے حکومت کی جانب سے 4لاکھ روپے فنڈ مہیا کیا گیا جس سے سکول کی چار دیواری اور گیٹ لگایا گیا ابھی تک سکول کا ایک کمرہ تک نہیں بنایا گیا جہاں سکول کے معصوم بچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکیں سکول کے بچے مسجد کے صحن میں بیٹھ کر شدید گرمیوں اور سردیوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں کئی بار مسجد کی انتظامیہ سکول اساتذہ کو وارننگ دے چکی ہے کہ ہم بچوں کو مسجد سے باہر نکال کر مسجد کو تالا لگا دیں گے علاقے کے معززین کی منت سماجت سے بچے مسجد کے صحن میں بیٹھے تعلیم حاصل کر رہے ہیں بچوں کے والدین نے مزید بتایا کہ کئی بار ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ بچوں کے لئے باقاعدہ بلڈنگ کا اہتمام کیا جائے لیکن ضلعی انتظامیہ ابھی تک ٹس سے مس نہیں ہوئی اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف،سیکرٹری تعلیم پنجاب،ڈی سی میانوالی شوزب سعید سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2وانڈھی سناراں والی پائی خیل میں زیرتعلیم بچوں کے بہترمستقبل کے لئے خصوصی گرانٹ جاری کرکے کمرے،برآمدہ،بیت الخلاء ودیگربنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔