پائی خیل- ٹرینوں کی بندش سے غریب عوام سفری سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں۔ حاجی محمدشفیع

22

پائی خیل (نامہ نگار)معروف عوامی وسماجی شخصیات حاجی محمدشفیع ضلعی تمباکوڈیلرنے وفاقی وزیرریلوے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میانوالی سے پاکستان ریلوے نے جوٹرینیں بندکی ہیں ان کوفوراًچالایاجائے کیونکہ ٹرینوں کی بندش سے غریب عوام سفری سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں۔ ادھرپبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے غریبوں عوام کے جیبوں پردن دیہاڑے ڈاکہ ڈالاہواہے روزبروز اپنی مرضی سے کرائے بڑھاتے جارہے ہیں ۔پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کے سامنے انتظامیہ بے بس نظرآتی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کوعوامی مینڈٹ حاصل ہے اس لئے اب حکومت وقت غریب عوام کوریلیف دینے کے لئے اپناکرداراداکرے ۔کیونکہ دودھ اورشہدکی نہریں کاغذی طورپرنہ بہائی جائیں بلکہ انہیں عملی جامہ پہناتے ہوئے ماڑی انڈس تاکندیاں تھل ایکسپریس اورملتان تاراولپنڈی بلال ایکسپریس کافوراًچلایاجائے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اوروفاقی وزیرریلوے سے مطالبہ کیاہے کہ دوبارہ ان ٹرینوں کاچالوکروائیں تاکہ غریب آدمی سفری سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں ۔