پائی خیل- اپریل فول خالصتاًکافروں کاتہوارہے جسے مناناگناہ کبیرہ ہے ۔حافظ کریم اللہ

27

پائی خیل (نامہ نگار)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ اپریل فول خالصتاًکافروں کاتہوارہے جسے مناناگناہ کبیرہ ہے ۔اپنی عارضی خوشی کے لئے دوسروں کوحادثات اورناگہانی واقعات کی جھوٹی اطلاعات دینے سے ہزاروں افراداپنی جان ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اپریل فول ایک ایسی بیہودہ رسم ہے جومغرب سے یہاں آئی ہے ۔ہم اسے مناکراسکے احیاکااہتمام کرتے ہیں ایسی رسومات وہ قومیں مناتی ہیں جواخلاقی اورمعاشرتی طورپرپستی میں گری ہوئی ہوں اللہ تعالیٰ نے قاتل،زانی اورشرابی کے لئے بھی لعنت کالفظ استعمال نہیں فرمایالیکن جھوٹے پرلعنت کی ہے۔ایسی جاہلانہ رسمیں مناکرنہ صرف ہم دنیاوی طورپرخسارے کاسوداکرتے ہیں بلکہ عذاب الٰہی کودعوت دیتے ہیں۔ یادرہے اسلامی معاشرہ میں جھوٹ بہت بڑاعیب اوربدترین گناہ کبیرہ ہے ۔جھوٹوں پراللہ تعالیٰ کی لعنت ہے ۔جھوٹ بولنے والے ہمیشہ ذلت کاشکارہتے ہیں۔اورآخرت میں بھی یہ لوگ جہنم میں ذلت کے عذاب نارمیں گرفتارہوں گے ۔جھوٹ،فریب، دغابازی اوردھوکہ دہی کی ممانعت صرف دین اسلام میں ہی نہیں بلکہ دنیاکے تمام مذاہب میں موجودہے ۔قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے جھوٹوں کو‘‘ظالم‘‘ فرمادیاہے۔حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم نے ارشادفرمایابڑی خیانت کی بات یہ ہے کہ تواپنے بھائی سے کوئی بات کہے اوروہ تجھے اس بات میں سچاجان رہاہے اورتواس سے جھوٹ بول رہاہے۔