لاہور- محمو د خان اچکزئی پیغمبروں کی توہین پر اللہ پاک اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔اشرف عاصمی

22

محمو د خان اچکزئی پیغمبروں کی توہین پر اللہ پاک اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔اشرف عاصمی کا محمود خان اچکزئی کو قانونی نوٹس
(لاہور) انسانی حقوق کے علمبردار ، مصطفائی جسٹس موومنٹ کے چےئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے معروف سیاستدان محمود خان اچکزئی کے اِس بیان پر کہ” پیغمبر بھی عوامی طاقت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا” کی شدید مذمت کی ہے۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے محمود خان اچکزئی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور پاکستان کے مروجہ قوانین اور اسلامی شریعت کے مطابق محمود خان اچکزئی نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اپنے اِن الفاظ پر اللہ پاک کے حضور استغفار کریں اور پوری قوم سے بھی معافی مانگیں ۔ اگر اُنھوں نے ایک ہفتہ کے اندر اندر ایسا نہ کیا تو اُن کے خلاف 295-C تعزیزاتِ پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی۔