فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

12

قائد اعظم محمد علی جناح ایئر پورٹ کے انٹر نیشنل لاؤنج میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں شخصیات نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

فلک نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بیرون ملک روانگی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایئرپورٹ لاونج میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد مصطفی کمال سعودی عرب جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار اہلیہ کے ہمراہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔