تحریک لبیک کا مطالبات کی منظوری کیلئے داتا دربار کے باہر دھرنا تیسرے روز بھی جاری

17

لاہور ( فلک نیوز ) تحریک لبیک  کا اپنے مطالبات کی منظوری  کے  لیے داتا دربار کے باہر جاری دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ۔ تحریک لبیک کے رہنما  خادم حسین رضوی کی جانب سے آج اہم اعلان  متوقع  ہے ۔ دوسری جانب دھرنے کے باعث  لوگوں  کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔

فیض آباد دھرنے کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال پر بننے والی کمیٹی کی خبر کو پبلک کرنے کے مطالبے پر   تحریک لبیک داتا دربار کے سامنے احتجاجاً دھرنا دیئے ہوئے ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ راجہ ظفر الحق کی بنائی جانے والی رپورٹ کو عام کیا جائے  ، دوسری جانب  دھرنے کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے۔

کنٹینر کی موجودگی   کی وجہ سے  شہریوں کو کئی کئی میل کا چکر کاٹ کر   منزل مقصود  پر پہنچنا پڑتا ہے۔