تحریک لبیک یارسول اللہ کا بارہ اپریل تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

24

لاہور (فلک نیوز) تحریک لبیک یارسول اللہ نے بارہ اپریل تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تحریک لبیک یارسول اللہ نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کو مطالبات ماننے کے لئے بارہ اپریل تک کا وقت دے دیا۔ اس دوران دھرنا جاری رہے گا ۔

تحریک لبیک کے وفد نے کہا کہ بارہ اپریل تک مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا ۔

اس دوران داتا دربار کے سامنے تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کی وجہ سے داتا دربار اور اطراف میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔ سڑکوں کی بندش سے شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔