ریلوے اسٹیشن پائی خیل پر پی ٹی آئی کی ممبر سازی کیمپ کا انعقاد

44

پائی خیل (نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن پائی خیل پر پی ٹی آئی کی ممبر سازی کیمپ کا انعقادتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزریلوے اسٹیشن پائی خیل پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی کی ممبر سازی کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے ضلع بھر کے ورکروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صلاح الدین خان،پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے سابق صدر سلیم گل خان،پی ٹی آئی حلقہ پی پی86کے صدرطارق مجید خان آف موچھ،امیدواربرائے ایم پی اے حلقہ پی پی 86طارق خان سوانسی ،چیئرمین یوسی سوانس طارق خان،سابق امیدوار برائے چیئرمین یو سی پائی خیل حنیف خان،سابق امیدوار برائے چیئرمین یو سی پائی خیل ڈاکٹر اختر گلبازی خیل،ظہور خان بوری خیل،امیر خان پائی خیل اورسینٹرل کمیٹی کے ایگزیکٹوممبراحمدجمال خان نے خصوصی شرکت کی تمام قائدین نے خطابات بھی کیے جس میں قائدین نے ورکروں کی پارٹی خدمات کو سراہا اور اس بات کا اعادہ اور اعتراف کیا کہ ورکر ہی کسی سیاسی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے ممبر سازی میں حصہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنے ۔