اسلامک کونسل آف ناروے کے مطابق رمضان المبارک 17 مئی اور عید الفطر 15 جون 2018 کوہو گی۔

42

اوسلو( عامر بٹ ,عقیل قادر)اسلامک کونسل آف ناروے کی امام کونسل کا گذشتہ دنوں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک اور عید الفطرکے حوالے سے تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا۔ اسلامک کونسل کے ذمہ داران نے جدید ریسرچ کے مطابق بتایا کہ رمضان شریف 17مئی 2018 کو شروع ہو گا جبکہ عید الفطر 15 جون 2018کو ہو گی ۔ اسلامک کونسل آف ناروے نے علوم فلکیات کی روشنی میں انتہائی باریک بینی سے حساب کتاب کر کے اس امر کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامک کونسل آف ناروے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی 40 سے زائد مذہبی جماعتوں کی نمائندہ کونسل ہے جس میں تمام فیصلے قرآن و سنت کی روشنی میں کیے جاتے ہیں۔