20 سال سے روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘ کھاتا ہوں، مودی نے اپنی صحت کا راز بتا دیا

14

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی صحت کا راز افشا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20سال سے میں روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘کھارہا ہوں اور یہی صحت کا راز ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لندن کے ویسٹ منسٹر سینٹر ہال میں ’’بھارت کی بات سب کے ساتھ ‘‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ ایک شخص نے اُن کی صحت کا راز جاننے کے بارے میں سوال کیا تو مودی نے ازراہ تفنن کہا کہ پچھلے 20سال سے میں روزانہ ’’2 کلو گالیاں ‘‘‘کھارہا ہوں اور یہی میری صحت کا راز ہے۔