تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی

20

لاہور (فلک نیوز ) پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں مینار پاکستان پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پارٹی کارکنوں کی جانب سے جلسے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

پارٹی رہنمائوں کیلئے چھتیس کنٹینروں کی مدد سے ایک سو بیس فٹ لمبا اور ساٹھ فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے میں خطاب کے دوران دس نکاتی ایجنڈے کا بھی اعلان کریں گے۔